”کرکٹرز کو پاکستان جانے سے روکنے میں بھارتی ہاتھ کی اطلاعات درست نہیں بلکہ۔۔۔“ فواد چوہدری کے بیان پر سری لنکن وزیر کھیل میدان میں آ گئے ، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے

”کرکٹرز کو پاکستان جانے سے روکنے میں بھارتی ہاتھ کی اطلاعات درست نہیں ...
”کرکٹرز کو پاکستان جانے سے روکنے میں بھارتی ہاتھ کی اطلاعات درست نہیں بلکہ۔۔۔“ فواد چوہدری کے بیان پر سری لنکن وزیر کھیل میدان میں آ گئے ، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے روکنے میں بھارتی ہاتھ ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں بلکہ کھلاڑیوں نے 2009ءمیں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان جانے سے انکار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ہیرن فرنینڈو نے کہا کہ چند کھلاڑیوں نے 2009ءمیں ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کیا، ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دستیابی ظاہر کرنے والے کرکٹرز کو منتخب کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتاریں گے اور گرین شرٹس کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کیلئے پر امید ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سری لنکن ٹاپ کرکٹرز کے پاکستان آنے سے انکار کے پیچھے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاو¿ں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں، خلاءسے لے کرکٹ تک ہر معاملے میں بھارت کی نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، بھارتی سپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے۔

واضح رہے کہ پاکستان آنے سے انکار کرنے والے 10 سری لنکن کرکٹرز میں ون ڈے کپتان دیموتھ کرونا رتنے، ٹی 20 کپتان لاستھ ملنگا، اینجلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھنانجیا، دنیش چندی مل، دھنانجیا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا اور تھیسارا پریرا شامل ہیں۔

مزید : کھیل


loading...