اللہ والا ڈیرہ دبئی میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفل کا انعقاد

اللہ والا ڈیرہ دبئی میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفل کا انعقاد
اللہ والا ڈیرہ دبئی میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفل کا انعقاد

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) محبوب المشائخ حضرت الحاج خواجہ محبوب الہٰی ماہ رواں میں تین روزہ اصلاحی و تبلیغی دورہ کے لئے متحدہ عرب امارات اور سلطنت آف عمان تشریف لائے۔ دربار عالیہ وادی عزیز شریف چنیوٹ کے سجادہ نشین خواجہ محبوب الہٰی دو دن متحدہ عرب امارات میں رہے اور دبئی و راس الخیمہ میں اصلاحی تبلیغ کی۔ دبئی میں روحانی محفل کا انعقاد ہولیڈے ان انٹرنیشنل ہوٹل میں ہوا جبکہ دوسری روحانی محفل راس الخیمہ میں ہوئی جس میں حضرت خواجہ محبوب الہٰی کے مریدین اور معتقدین نے شرکت کی۔ بعدازاں حضرت صاحب تبلیغی دورہ کے لئے سلطنت آف عمان تشریف لے گئے۔

دبئی میں تقریب کا اہتمام صوفی فرحان نقشبندی صدر علماءمشائخ ونگ برائے مڈل ایسٹ نے کیا۔ صوفی فرحان نقشبندی خادم و خلیفہ مجاز دربار عالیہ وادی عزیز شریف کی طرف سے منعقدہ روحانی محفل میں اماراتی بزنس مین بو عبداللہ، میاں منیر ہانس، سردار سرکانی، ذوالفقار علی مغل، قمر گوندل، علی امجد گجر، اسلم محبوبی، مرزا عتیق محبوبی، انجینئر طلحہ اور دیگر متعدد مریدین و معتقدین نے شرکت کی اور روحانی مفحل سے فیض حاصل کیا۔ صوفی فرحان نقشبندی کے زیر اہتمام اللہ والا ڈیرہ دبئی میں انعقاد پذیر ہونے والی محفل میں محرم الحرام کی مناسبت سے بیان کیا گیا اور شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ لوگوں کی اصلاح کے لئے درس بھی دیا گیا۔ اجتماعی طور پر شہدائے کربلا اور اتحاد بین المسلمین کے لئے دعا بھی کی گئی۔

مزید : عرب دنیا


loading...