کہہ چکا ہوں سوموٹو کا اختیار قومی اہمیت کے معاملے پر استعمال ہو گا،جوکسی کے مطالبے پر لیاگیا وہ سوموٹو نوٹس نہیں ہوتا ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

کہہ چکا ہوں سوموٹو کا اختیار قومی اہمیت کے معاملے پر استعمال ہو گا،جوکسی کے ...
کہہ چکا ہوں سوموٹو کا اختیار قومی اہمیت کے معاملے پر استعمال ہو گا،جوکسی کے مطالبے پر لیاگیا وہ سوموٹو نوٹس نہیں ہوتا ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کہہ چکا ہوں سوموٹو کا اختیار قومی اہمیت کے معاملے پر استعمال ہو گا،جوکسی کے مطالبے پر لیاگیا وہ سوموٹو نوٹس نہیں ہوتا ، جب ضروری ہوا یہ عدالت سوموٹو نوٹس لے گی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے عدالتی سال کی تقریب کا انعقاد کیا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طبقہ جوڈیشل ایکٹوازم میں عدم دلچسپی پر خوش نہیں،وہی طبقہ چندماہ پہلے جوڈیشل پر تنقید کرتا تھا،انہوں نے کہا کہ سوموٹو پر عدالتی گریززیادہ محفوظ ہے کم نقصان دہ ہے ،معاشے کا ایک طبقہ چند لوگوں کے مطالبے پر سوموٹو لینے کو سراہتا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،عدالتی عمل میں دلچسپی رکھنے والے درخواست دیں سن کر فیصلہ ہوگا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کہہ چکا ہوں سوموٹو کا اختیار قومی اہمیت کے معاملے پر استعمال ہو گا،جوکسی کے مطالبے پر لیاگیا وہ سوموٹو نوٹس نہیں ہوتا،جب ضروری ہوا یہ عدالت سوموٹو نوٹس لے گی ۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹوازم کی بجائے جوڈیشلزم کو فروغ دے رہے ہیں ،ہم نے اپنے گھر کودرست کرنے کافیصلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پہلی بارسپریم کورٹ نے ای کورٹ سسٹم متعارف کرایا،ای کورٹ سے سپریم کورٹ پرنسپل سٹاف اور رجسٹریاں منسلک ہوئیں،امریکا میں سول ججز کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ،آرٹی فیشل انٹیلی جنس دنیا کا مستقبل ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ازخودنوٹس سے متعلق مسودہ فل کورٹ مٹینگ تک تیار کرلیا جائے گا،مسئلے کو ایک دفعہ ہمیشہ کیلئے حل کرلیا جائے گا۔