جاپان میں ہیٹ سٹروک سے 2 افراد ہلاک
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان میں گرمی کی شدت سے 2 معمر افراد ہلاک ہوگئے، ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے دیگر 48 افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔گرمی کی شدت سے ہلاکتیں جاپان کے علاقے چیبا میں ہوئیں جہاں بجلی نہ ہونے اور درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے پر 93سالہ خاتون اور 65 سالہ شخص دم توڑ گئے۔چیبا میں دو روز قبل آنے والے سمندری طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا اور آج بھی ساڑھے 4 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔دوسری جانب ٹوکیو کی الیکٹرک کمپنی نے لوگوں کو ٹھنڈے مقام پر رہنے اور پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی ہے۔