جعلی اکاﺅنٹس کیس، احتساب عدالت کا وعدہ معاف گواہ ندیم الطاف کو رہا کرنے کا حکم

جعلی اکاﺅنٹس کیس، احتساب عدالت کا وعدہ معاف گواہ ندیم الطاف کو رہا کرنے کا ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس، احتساب عدالت کا وعدہ معاف گواہ ندیم الطاف کو رہا کرنے کا حکم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں وعدہ معاف گواہ ملزم ندیم الطاف کو رہا کرنے کی نیب کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزم ندیم الطاف کو وعدہ معاف گواہ بننے پر رہا کردیا، ندیم الطاف کی رہائی کے احکامات جج محمدبشیر نے جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آبادمیں جعلی اکاوَنٹس کیس کی سماعت ہوئی،ملزم ندیم الطاف کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر دیاگیا،نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ندیم الطاف اب نیب کا گواہ بن گیا ہے، ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر تمام قانونی نکات پر عمل کیا گیا،ملزم ندیم الطاف کا 164 کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزم ندیم الطاف کو چیئرمین کے سامنے بھی پیش کر چکے ہیں،ملزم ندیم الطاف کے رہائی کی احکامات جاری کیے جائیں، احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں وعدہ معاف گواہ ملزم ندیم الطاف کو رہا کرنے کی نیب کی استدعا پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...