تھیسارا پریرا اور نیروشن ڈیکویلا کو دورہ پاکستان سے انکار مہنگا پڑ گیا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”بالکل ٹھیک ہوا ہے“

تھیسارا پریرا اور نیروشن ڈیکویلا کو دورہ پاکستان سے انکار مہنگا پڑ گیا، جان ...
تھیسارا پریرا اور نیروشن ڈیکویلا کو دورہ پاکستان سے انکار مہنگا پڑ گیا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”بالکل ٹھیک ہوا ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے معروف کھلاڑیوں تھیسارا پریرا اور نیروشن ڈیکویلا کو دورہ پاکستان سے انکار مہنگا پڑ گیا، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑی کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کیلئے درکار این او سی سے محروم ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سری لنکن ون ڈے ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے، ٹی 20 کپتان لاستھ مالنگا، اینجلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھنانجیا، دنیش چندی مل، دھنانجیا دی سلوا، کوشل پریرا، نیروشن ڈیکویلا اور تھیسارا پریرا سمیت 10 کرکٹرز نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس پر سری لنکن بورڈ نے ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے اور ٹی 20کی ڈاسن شناکا کے سپرد کر دی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے ”ایکسپریس نیوز“ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سی پی ایل میں شریک تھیسارا پریرا کو 15 ستمبر سے قبل سری لنکا واپس پہنچ کر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ نیروشن ڈیکویلا کو سرے سے این او سی دیا ہی نہیں گیا، وہ قبل ازیں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کی وجہ سے سی پی ایل کا کوئی میچ نہیں کھیل پائے تھے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ جب بھی قومی ٹیم کی کوئی مصروفیات ہوں، کسی کھلاڑی کو این او سی دینے کی پالیسی نہیں ہے، ایس ایل سی کے ایک اور عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے سے انکار کرنے والے کرکٹرز کے رویہ پر مایوسی ہوئی ہے، نیروشن ڈیکویلا اور تھیسارا پریرا کو قومی ٹیم کا کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبر کو کراچی آمد کے بعد پہلا ون ڈے27 ستمبر، دوسرا29 ستمبر اور تیسرا 2 اکتوبر کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

مزید :

کھیل -