” فوری اس پاکستانی کا کنسرٹ منسوخ کر دو اور ۔۔“معروف بھارتی گلوکار ”دلجیت دوسانجھ “بڑی مشکل میں پھنس گئے

” فوری اس پاکستانی کا کنسرٹ منسوخ کر دو اور ۔۔“معروف بھارتی گلوکار ”دلجیت ...
” فوری اس پاکستانی کا کنسرٹ منسوخ کر دو اور ۔۔“معروف بھارتی گلوکار ”دلجیت دوسانجھ “بڑی مشکل میں پھنس گئے

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ نے کراچی میں ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کیا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث انہیں بھارت میں شدیدتنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں انڈسٹری میں کام کرنے سے بھی روک دیا گیا تاہم اسی سے ملتی جلتی مشکل کااب گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی شکار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ” فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز “ نے گلوکار دلجیت دوسانجھ کو خبردار کیاہے کہ وہ پاکستانی پروموٹر کی دعوت پر امریکہ میں پرفارمنس کرنے کیلئے جانے کا دورہ منسوخ کر دیں ۔ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو پاکستانی شہری ریحان صدیقی نے 21 ستمبر کو امریکہ میں پرفارمنس کیلئے دعوت دی تھی جس کے معاملات طے پا چکے تھے ۔

ایف ڈبلیو آئی سی ای نے جاری کر دہ خط میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیا ن جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی شہری کی دعوت پر پرفارمنس کیلئے جانا اچھی مثال قائم نہیں کرے گا ۔فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز نے بھارتی وزارت خارجہ کو بھی خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ گلوکار کا ویزاہ منسوخ کیا جائے ۔

مزید : تفریح


loading...