سعودی شہر نجران پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سعودی شہر نجران پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شہر نجران پر حملے کے لئےجانے والا بغیر پائلٹ جاسوسی طیارہ عرب اتحاد کی ایئر ڈیفنس نے مار گرایا۔العربیہ کے مطابق عرب اتحاد  نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ڈورن طیارہ نجران میں سویلین اہداف کو نشانہ بنانے کے مشن پر تھا کہ اسے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا،ایئرڈیفنس نے نجران کی فضائی حدود میں تین بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیے۔رپورٹ کے مطابق یہ میزائل یمن میں باغیوں کی طرف سے فائر کیے گئے تھے ۔ 

یمن حکومت کی رٹ بحالی کے لئے سرکرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کئی مرتبہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ’’باغیوں  کی جانب سے ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب میں اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام بنائی جا چکی ہیں بالخصوص عرب اتحاد عام شہریوں اور سویلین اہداف کو ان طیاروں سے محفوظ بنانے کے لئے بہترین وسائل اور ٹیکٹیکل طریقے بروئے کار لا رہے ہیں، عرب اتحاد کی مشترکہ قیادت حوثی ملیشیا کی عسکری صلاحتیوں کو تباہ کرنے والی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ اتحادیوں کا یہ اقدام بین الاقوامی انسانی قوانین اور ضوابط کے عین مطابق ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...