وزیراعظم کی جانب سے جمعہ کو کشمیریوں کے حق میں ریلی کا اعلان، شاہد آفریدی نے کہاں جانے کا اعلان کر دیا؟

وزیراعظم کی جانب سے جمعہ کو کشمیریوں کے حق میں ریلی کا اعلان، شاہد آفریدی نے ...
وزیراعظم کی جانب سے جمعہ کو کشمیریوں کے حق میں ریلی کا اعلان، شاہد آفریدی نے کہاں جانے کا اعلان کر دیا؟

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتاﺅں گا کشمیر میں بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھی وزیراعظم کی تقلید کرتے ہوئے جمعہ کے روز مظفر آباد جانے کا اعلان کر دیا ہے اور قوم سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکلیں۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے وزیراعظم کا ساتھ دیں۔ اس مقصد کیلئے میں جمعہ کو مظفر آباد جاﺅں گا، آپ بھی آئیں کیونکہ ہر آواز معنی رکھتی ہے۔“

مزید : قومی /کھیل


loading...