گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس معاملہ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس معاملے پر حکومت کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی ،سپریم کورٹ حکومتی اپیل پر 19 ستمبر کو سماعت کریگی ۔واضح رہے کہ حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے تحت صنعت کاروں کو اربوں روپے معاف کر دیئے تھے،وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سمیت سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد آرڈیننس واپس لے لیا تھا اور اٹارنی جنرل پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ وہ معاملے سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں ،حکومت کی جانب سے اپیل دائر ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے ،سپریم کورٹ کا بنچ 19 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔