سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سری لنکن وزیر کھیل ہرین فرنینڈو نے اس کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اویشکا فرنینڈو، اوشادا فرنینڈو، شیہان جے سوریا، دسون شناکا، مینود بھانوکا، اینجلو پریرا، وانیندو ہسارانگا، لکشن سنداکن، نووان پرادیپ، ایسورا اوڈانا، کسون راجیتھا اور لاہیرو تھریمانے شامل ہیں۔
ٹی 20 سکواڈ کی قیادت دسون شناکا کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اویشکا فرنینڈو، اوشادا فرنینڈو، شیہان جے سوریا، اینجلو پریرا، بھنوکا راجا پاکشا، مینود بھانوکا، لاہیرو مادوشانکا، وانیندو ہسارانگا، لکشن سنداکن، نووان پرادیپ، ایسورا اوڈانا، کسون راجیتھا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی اور27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -