نواز شریف کوپلی بارگین نیب سے ہی کرنا ہوگی ، وزیر داخلہ

نواز شریف کوپلی بارگین نیب سے ہی کرنا ہوگی ، وزیر داخلہ
نواز شریف کوپلی بارگین نیب سے ہی کرنا ہوگی ، وزیر داخلہ

  


سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ہے جوکشمیر کا سودا کرسکتے تھے ، اللہ نے ان کو جیل بھیج دیاہے ، نواز شریف نیب کے قیدی ہیں، پلی بارگین بھی ان سے ہی ہوگی ۔

جیونیوز کے مطابق سرگودھا میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ جوکشمیر کا سودا کرسکتے تھے ، اللہ نے ان کو جیل بھیج دیاہے ، حکومت اورقوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کوئی کشمیر کا سودانہیں کرسکتا ۔

ان کا کہناتھا کہ نواز شریف نیب کے قیدی ہیں، پلی بارگین بھی ان سے ہی ہوگی ،میرا یا حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر سفارتی سطح پر تاریخی طور پر اٹھایا یا ہے ۔

مزید : قومی


loading...