”بدقسمتی سے ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے “، حمزہ شہباز کیلئے گھر کا کھانا بند کرنے پر مریم اورنگزیب برس پڑیں

”بدقسمتی سے ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے “، حمزہ شہباز کیلئے گھر کا ...
 ”بدقسمتی سے ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے “، حمزہ شہباز کیلئے گھر کا کھانا بند کرنے پر مریم اورنگزیب برس پڑیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگز یب نے کہاہے کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے ، عمران خان !آپ نے ثابت کردیا کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پر مسلط کردیا گیا ہے ۔

جیونیوز کے مطابق حمزہ شہباز کیلئے جیل میں گھر سے کھانے بندش کی مذمت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حمزہ شہباز نے آمر کے دور میں بھی ڈٹ کا مقابلہ کیاہے ۔ ایک سال قبل ن لیگ سے ان کی ماں چھن گئی تھی ، بیگم کلثوم نواز جمہوریت کیلئے لئے لڑیں تو مادر جمہوریت بن گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا جیل میں گھرسے کھانا بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، نواز شریف اور اس کے شیروں کوبھوکا پیاسا رکھ کران کے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے ۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ انڈر ٹرائل ملزم کو جیل مینوئل حق دیتاہے کہ اسے گھر کا کھانا فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ عمران صاحب! بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے ۔آپ نے ثابت کردیا کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پر مسلط کردیا گیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...