لاہور میں الانتو کیفے سے شراب کی بوتلیں پکڑنے والے سرکاری افسر کو سخت سزا دے دی گئی

لاہور میں الانتو کیفے سے شراب کی بوتلیں پکڑنے والے سرکاری افسر کو سخت سزا دے ...
لاہور میں الانتو کیفے سے شراب کی بوتلیں پکڑنے والے سرکاری افسر کو سخت سزا دے دی گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تبدیلی کے باوجود پاکستان میں طاقتور اور کمزور کیلئے قانون الگ الگ ہی رہے، لاہور میں کیفے الانتو سے شراب برآمد کرنے والے سرکاری افسر کو نشانِ عبرت بنا دیا گیا ہے۔

لاہور کے مقامی نیوز چینل کے مطابق ای ٹی او مسعود بشیروڑائچ کی جانب سے فرائض کی ایمانداری سے سرانجام دہی ان کا سب سے بڑا جرم بن گئی۔ انہوں نے تین روز قبل کیفے الانتو پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کی تو اس جرم کی پاداش میں انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

تصویر: سوشل میڈیا

چار روز قبل (7 ستمبر 2019 کو) مارے گئے چھاپے کے دوران ای ٹی او مسعود بشیر نے شراب پکڑ کر تین ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ کیفے کو سیل کردیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ایم ایم عالم روڈ لاہور پر واقع کیفے الانتو سے شراب کی برآمدگی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔

تصویر: سوشل میڈیا

خیال رہے کہ گزشتہ برس کیفے الانتو کو مئی میں اس وقت سیل کیا گیا تھا جب انہوں نے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں 5 کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کی تھی۔ بعد ازاں ایل ڈی اے حکام نے 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر دینے پر کیفے کو ڈی سیل کردیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...