”کس نے ان کو خلاف قانون سیکریٹری لگا یا ؟“تجزیہ کار خاور گھمن نے احسن اقبال سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بھی ہوش اڑ جائیں

”کس نے ان کو خلاف قانون سیکریٹری لگا یا ؟“تجزیہ کار خاور گھمن نے احسن اقبال ...
”کس نے ان کو خلاف قانون سیکریٹری لگا یا ؟“تجزیہ کار خاور گھمن نے احسن اقبال سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بھی ہوش اڑ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لیگی رہنما احسن اقبال کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار خاور گھمن نے حیران کن سوال اٹھا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر احسن اقبال نے لکھا ایک صاحب ہوتے تھے جنہوں نے اربوں روپے کی اپنی تشہیری مہم ڈیم کے نام پر چلائی اور کہا کہ میں ریٹائیر ہو کر ڈیم کی جگہ پر چارپائی ڈال کر ڈیم بناوں گا اگر کسی شخص کو پتہ ہو کہاں ہیں؟ کیا کر رہے ہیں؟ کتنا ڈیم بنا چکے ہیں؟ تو معلومات میں ضرور اضافہ فرمائیں۔اس پر جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار خاور گھمن نے کہا کہ پروفیسر صاحب ماشااللہ آپ کافی صاحب علم شخصیت ہیں جن صاحب کی بات آپ کر رہے ہیں ان کو اس جگہ پر پہچانے والے کون تھے؟؟کس نے ان کو خلاف قانون سیکریٹری قانون لگایا۔ کس نے جج بنوایا۔کچھ تو پتا ہو گا جناب کو۔

مزید :

قومی -