”یہاں دور دور تک روشنی کا کوئی امکان نہیں ہے“،تجزیہ کار حسن نثار کا اظہار مایوسی

”یہاں دور دور تک روشنی کا کوئی امکان نہیں ہے“،تجزیہ کار حسن نثار کا اظہار ...
”یہاں دور دور تک روشنی کا کوئی امکان نہیں ہے“،تجزیہ کار حسن نثار کا اظہار مایوسی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بہت سے وعدے کئے تھے،یہاں روشنی کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے ، اخلاقیات برباد ہوگئی ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ” لفظ کیا لوگ تو تحریر سے بھی پھر جاتے ہیں، تو نے کیوں میری ہر اک بات کوسچ جاناتھا؟“ ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بہت سے وعدے کئے تھے لیکن ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ ریاست مدینہ ہویا کوئی اور ریاست جب حکمران کوئی وعدے کرتاہے تو ان وعدوں کی تکمیل کیلئے عوام کا تعاون بھی درکار ہوتا ہے ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ یہاں روشنی کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے ، اخلاقیات برباد ہوگئی ہیں ۔ اگر انسان سازی نہ ہوئی تو کچھ نہیں ہونا اگر چہ الٹے بھی لٹک جاﺅ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...