موجودہ چیف جسٹس کے سوموٹو نہ لینے کانقصان کن لوگوں کوہوگا؟ حفیظ اللہ نیازی نے بتادیا

موجودہ چیف جسٹس کے سوموٹو نہ لینے کانقصان کن لوگوں کوہوگا؟ حفیظ اللہ نیازی ...
موجودہ چیف جسٹس کے سوموٹو نہ لینے کانقصان کن لوگوں کوہوگا؟ حفیظ اللہ نیازی نے بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس نے سوموٹو سے جو نتائج حاصل کرنا تھے کرکے دے دیئے ، اس سے کچھ لوگوں نفع ہواہے اور کچھ لوگوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ،موجودہ چیف جسٹس اگر سوموٹو نہیں لے رہے تو اس سے بھی ان لوگوں کو نقصان ہوگا جن کوپہلے نقصان ہوا اور ان لوگوں کو ہی نفع ہوگا جن کوپہلے نفع ہواہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ پانامہ کیس میں بہت سارے وکلاءکی رائے ہے کہ پانامہ کیس پر سوموٹو نہیں لیا جاسکتا لیکن لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے سوموٹو سے جو نتائج حاصل کرنا تھے کرکے دے دیئے۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہناتھا کہ سوموٹو لینے سے کچھ لوگوں کونفع ہواہے اور کچھ لوگوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور موجودہ چیف جسٹس اگر سوموٹو نہیں لے رہے تو اس سے بھی ان لوگوں کو نقصان ہوگا جن کوپہلے نقصان ہوا اور ان لوگوں کو ہی نفع ہوگا جن کوپہلے نفع ہواہے ۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ شہباز شریف نے جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے اور جتنے کام کئے، وہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کئے ہیں ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...