”چیف جسٹس قسم بھی نہ اٹھا لیں کہ یہ کام نہیں کروں گا “، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی سوموٹوکے تناظر میں تجزیاتی رائے

”چیف جسٹس قسم بھی نہ اٹھا لیں کہ یہ کام نہیں کروں گا “، تجزیہ کار ارشاد بھٹی ...
”چیف جسٹس قسم بھی نہ اٹھا لیں کہ یہ کام نہیں کروں گا “، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی سوموٹوکے تناظر میں تجزیاتی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ جہاں سپریم کورٹ کی جانب سے دھڑا دھڑ ازخود نوٹس بھی نہیں لینے چاہئے وہاںچیف جسٹس کی جانب سے قسم بھی نہیں اٹھا لینی چاہئے کہ ازخود نوٹس نہیں لوں گا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے عرض ہے کہ بلاشہ آپ کا کیئریر کمال کا کیئریر ہے ، آپ نے چند ماہ میں دھڑا دھڑ مقدمات نپٹائے ہیں ، ماڈل کورٹس کے قیام پر کام کیاہے اور آن لائن مقدمات بھی سنیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں سپریم کورٹ کی جانب سے دھڑا دھڑ ازخود نوٹس بھی نہیں لینے چاہئے وہاںقسم بھی نہیں اٹھا لینی چاہئے کہ ازخود نوٹس نہیں لوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سوچیں کہ اگر ازخود نوٹس نہ لئے جاتے تو پانامہ کے10 والیم اور بلاول کے کتوں کی خوراکیں سامنے آتیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کوازخود نوٹس لیناچاہئے اور سانحہ ساہیوال پر از خود نوٹس لینا چاہئے تھا ۔