چین اور دبئی کے سرمایہ کاروں کے وفد کی صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات، کم لاگت گھروں کی تعمیر کے متعلق بریفنگ

چین اور دبئی کے سرمایہ کاروں کے وفد کی صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید ...
چین اور دبئی کے سرمایہ کاروں کے وفد کی صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات، کم لاگت گھروں کی تعمیر کے متعلق بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید سے دبئی اور چین کے ہاؤسنگ سیکٹر سے وابستہ سرمایہ کاروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی اور کم لاگت گھروں کی تعمیر اورقبل ازیں اپنے اداروں کے تعمیراتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ وفد میں پرائیویٹ آفس آف ہز ہائنس شیخ احمد بن ڈلموک المکتوم،چائنہ کنسٹرکشن ڈیزائن انٹر نیشنل،چائنہ جانکسو کارپوریشن، چائنہ وویی کمپنی اور چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) لیاقت چٹھہ، جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے غیر ملکی اداروں کے تجربات سے استفادہ کریں گے اور اس طرح نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے طرزتعمیر میں جدت متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے وفد کے ارکان سے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے متعلق ان کی قابل عمل تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا کیونکہ اس پراجیکٹ کا مقصد عوام کو ہاؤسنگ کی معیاری سہولیات کم لاگت میں فراہم کرنا ہے,دیگر ممالک کی فرموں کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے اپنی خدمات پیش کرنا خوش آئند ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق اور ڈی جی پھاٹا لیاقت چٹھہ نے وفد کو پھاٹا کے زیر انتظام اراضی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے مختلف قانونی اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیاہے کہ وفد کے ارکان لاہور اور فیصل آباد میں پھاٹا کی زیر انتظام اراضی کا دورہ کرنے کے بعد اپنی تجاویز اور سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کریں گے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -