پیپلز پارٹی نے کس وجہ سے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ؟ رخسانہ زبیر ی نے واضح کردیا

پیپلز پارٹی نے کس وجہ سے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا ...
پیپلز پارٹی نے کس وجہ سے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ؟ رخسانہ زبیر ی نے واضح کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما رخسانہ زبیری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارے راستے جدا نہیں ہوئے بلکہ ہم جہاں جارہے ہیں وہاں بلاول بھٹو کو بہت زیادہ خوش آمدید کہا جارہاہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کوساتھ لیناچاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹررخسانہ زبیر ی نے کہا کہ بلاول بھٹو جوبیانیہ دیتے ہیں اس میں سارے پارٹی رہنماﺅں کی اجتماعی دانشمندی شامل ہوتی ہے ۔مولانا فضل الرحمان سے ہمارے راستے جدا نہیں ہوئے بلکہ ہم جہاں جارہے ہیں وہاں بلاول بھٹو کو بہت زیادہ خوش آمدید کہا جارہاہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کوساتھ لیناچاہئے ۔

رخسانہ زبیری کاکہناتھا کہ کسی کا وعدہ معاف گواہ بننا کوئی نئی بات نہیں ہے ، کچھ لوگ وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ رات کے بارہ بجے فریال تالپور کو ہسپتال سے جیل منتقل کرکے کیوں ملک میں منفی تاثر پیدا کیاجارہا ہے ؟

مزید : قومی


loading...