افریقی ملک نے پاکستان سے 5 ہزار ٹریکٹر خریدنے کامعاہدہ کرلیا، یورپ کو کیا بیچا جائے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی

افریقی ملک نے پاکستان سے 5 ہزار ٹریکٹر خریدنے کامعاہدہ کرلیا، یورپ کو کیا ...
افریقی ملک نے پاکستان سے 5 ہزار ٹریکٹر خریدنے کامعاہدہ کرلیا، یورپ کو کیا بیچا جائے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅ د کا کہنا ہے کہ انگولا نے پاکستان سے 5 ہزار ٹریکٹرز خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے جبکہ یورپ کو 10 ہزار واٹر ڈسپنسر برآمد کیے جائیں گے۔ پاکستانی انجینئرنگ مصنوعات افریقہ اور یورپ جانا شروع ہوگئی ہیں جو خوش آئند امر ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر تجارت نے بتایا کہ افریقی ممالک میں پاکستانی انجینئرنگ مصنوعات جانا شروع ہوگئی ہیں جو خوش آئند ہے۔ افریقی ملک انگولا نے پاکستان سے 5 ہزار ٹریکٹرز کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جبکہ یورپ کو 10 ہزار واٹر ڈسپنسرز بھجوائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چین کو ایک ارب ڈالر کی برآمدات میں چاول اور چینی کا ہدف حاصل ہوگیا ہے تاہم یارن کا ہدف مقامی سطح پر اس کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث حاصل نہیں کیا جاسکا۔ رواں برس نومبر میں چین میں ہونے والی نمائش میں پاکستانی انجینئرنگ کمپنیوں کا بڑا وفد شرکت کرے گا۔

مزید : قومی /بزنس


loading...