پنجاب کے ماحول کے مطابق پولیس میں تبدیلی لیکر آئیں گے ،صوبائی وزیر قانون

پنجاب کے ماحول کے مطابق پولیس میں تبدیلی لیکر آئیں گے ،صوبائی وزیر قانون
پنجاب کے ماحول کے مطابق پولیس میں تبدیلی لیکر آئیں گے ،صوبائی وزیر قانون

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختوا کے ماحول میں فرق ہے ، ہم اپنے ماحول کے مطابق پولیس میں تبدیلی لیکر آئیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پولیس میں اصلاحات لانے کا حکم دیاہے ، پولیس میں ایک نظام بنایا جارہا ہے اور پولیس کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی جائزے کا نظام بھی لایا جارہاہے جس کے ذریعے ذمہ داران کوسزا بھی دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کو بدلنے کیلئے بات ہورہی ہے اور حکومت اس کام کو کر گزرے گی ، پنجاب اور خیبر پختواہ کے ماحول میں فرق ہے ، ہم اپنے ماحول کے مطابق تبدیلی لیکر آئیں گے ۔ راجہ بشارت نے کہا کہ ہم اسی پولیس کو ایک فورس نہیں بلکہ ایک عوامی خدمت کا ادارہ بنائیں گے ، یہ عوام کوان لوگوں سے محفوظ کرنے کا ادارہ ہوگا جوقانون کواپنے ہاتھ میں لیتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...