اہم ترین ملک کے سربراہ نے عمران خان سے نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش کردی ،سینئر صحافی عارف نظامی کا دعویٰ

اہم ترین ملک کے سربراہ نے عمران خان سے نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش کردی ...
اہم ترین ملک کے سربراہ نے عمران خان سے نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش کردی ،سینئر صحافی عارف نظامی کا دعویٰ

  


انقرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے عمران خان سے نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ترک صدر نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ نوازشریف کا جو تعلق رہا اس میں پیسوں کا لین دین ہمیں کبھی نظر نہیں آیا۔ نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی نے بتایا کہ ترک صدر نے وزیراعظم او رسٹیبلشمنٹ سے سفارش کی ہے کہ میاں نواز شریف کو رہا کر دیں تاہم وزیراعظم کا اس حوالے سے کیا جواب تھا یہ معلوم نہیں۔

قبل ازیں عارف نظامی نے پیش گوئی کی تھی کہ کچھ دنوں کے بعد میاں نواز شریف کو عدالت سے ضمانت ملے گی۔ ان کے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ ضمانت کے بعد انہیں پاکستان سے باہر جا کر علاج کروانے کی اجازت بھی ملے گی۔ میاں نواز شریف صاحب پاکستان سے باہر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میاں نواز شریف صاحب کو صحت کی بنا پر ضمانت ملے گی، انہیں اپنے مقدمے میں ضمانت ملے گی۔

مزید : قومی


loading...