پنجاب حکومت ہی تحریک انصاف کی حکومت کیلئے خطرہ بن گئی ہے ، شاہ زیب خانزادہ کا تہلکہ خیز تجزیہ

پنجاب حکومت ہی تحریک انصاف کی حکومت کیلئے خطرہ بن گئی ہے ، شاہ زیب خانزادہ کا ...
پنجاب حکومت ہی تحریک انصاف کی حکومت کیلئے خطرہ بن گئی ہے ، شاہ زیب خانزادہ کا تہلکہ خیز تجزیہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہی تحریک انصاف کی حکومت کے لئے خطرہ بن گئی ہے ، عثمان بزدار کے معاملے پر تحریک انصاف کے اندر بھی بے چینی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ پنجاب حکومت ہی تحریک انصاف کی حکومت کے لئے خطرہ بن گئی ہے ، عثمان بزدار کے معاملے پر تحریک انصاف کے اندر بھی بے چینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب میں ایک سال میں تین آئی جیز تبدیل کئے اور سب کو ہی سیاسی بنیادوں پر ہٹایا گیا ۔

شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ اب تک پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے تین کمیٹیاں بنائی ہیں لیکن ابھی تک اصلاحات سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ عثمان بزدار کی نہیں چلتی لیکن عمران خان پھر بھی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید : قومی


loading...