عثمان بزدار میں پہلے سے بہتری آئی ہے ، مجیب الرحمان شامی

عثمان بزدار میں پہلے سے بہتری آئی ہے ، مجیب الرحمان شامی
عثمان بزدار میں پہلے سے بہتری آئی ہے ، مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کارمجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ عثمان بزدار پہلے سے بہتر ہوئے ہیں، اب ان سے بات چیت بھی کی جاسکتی ہے اور وہ جملوں کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عثمان بزدار کے حوالے سے عمران خان کا پیغام بڑا واضح ہے اس کوضدکہیں یا ان کی انا کہاجائے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوعثمان بزدار جیسا وزیر اعلیٰ نہیں مل سکتا ، پنجاب میں عملی طور پر مرکز کی حکومت ہے ، عثمان بزدار بہت وفادار وزیر اعلیٰ ہیں اور ہر کام میں مرکز کی طرف دیکھتے ہیں، عمران خان پنجاب سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔
مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ جتنے آئی جیز پنجاب میں تبدیل ہوئے ہیں میں نہیں سمجھتا کہ یہ عثمان بزدار نے کئے ہیں، عثمان بزدار پہلے سے بہتر ہوئے ہیں، اب ان سے بات چیت بھی کی جاسکتی ہے اور وہ جملوں کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -