جاوید آفریدی کا مدینہ منورہ میں قرآن پرنٹنگ پریس کا دورہ، معمر کیلی گرافر نے عمران خان کا نام   Tuluth میں لکھ کر دیا

جاوید آفریدی کا مدینہ منورہ میں قرآن پرنٹنگ پریس کا دورہ، معمر کیلی گرافر ...
جاوید آفریدی کا مدینہ منورہ میں قرآن پرنٹنگ پریس کا دورہ، معمر کیلی گرافر نے عمران خان کا نام   Tuluth میں لکھ کر دیا

  


مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں موجود پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہیڈ آف مینجمنٹ مسجد نبوی ﷺ  ڈاکٹر احمد الخدیری سے ملاقات  کی اور  دنیا کے سب سے بڑے قران مجید پرنٹنگ پریس کا بھی دورہ کیا۔ دنیا کے سب سے معمر قرانک کیلی گرافر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام خصوصی طور پر  Tuluth(عربی کا کنگ فونٹ)میں کیلی گراف کیا۔

عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں موجود پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے ہیڈ آف مینجمنٹ سے ملاقات کی۔ہیڈ آف مینجمنٹ مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر احمد الخدیری ملاقات میں جاوید آفریدی نے مسجد نبوی میں شاندار انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ مسجد نبوی میں مزید بیس لاکھ نمازیوں کی توسیع کا منصوبہ شاندار ہے۔  نبی کریم ﷺکی قبر مبارک پر حاضری دینے والے ان شاندار انتظامات سے مستفید ہوتے ہیں،حج اور پورے سال عمرہ پر آنیوالوں کے لیے سعودی حکومت اور انتظامیہ کی میزبانی اور انتظامات بہترین ہیں ۔

جاوید آفریدی نے دنیا کے سب سے بڑے قران مجید پرنٹنگ پریس سنٹر کا بھی دورہ کیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ کنگ فہد قران کمپلیس کا دورہ باعث خوشی رہا ،جہاں گزشتہ 33 سالوں سے دنیا کی 67 مختلف زبانوں میں قران مجید کی پرنٹنگ ہورہی ہے۔

دنیا کے سب سے معمر قرانک کیلی گرافر 88 سالہ ڈاکٹر عثمان طحہ نے بھی جاوید آفریدی سے ملاقات کی۔ڈاکٹر عثمان طحہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام خصوصی طور پر Tuluth (کنگ آف عربی فونٹس ) میں کیلی گراف کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادارنہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ جاوید آفریدی نے ڈاکٹر عثمان طحہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان عزت و احترام کا رشتہ  تاقیامت موجود رہے گا۔

مزید : کھیل


loading...