مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے:علی امین گنڈا پور

مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے:علی امین گنڈا پور
مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے:علی امین گنڈا پور

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کروا سکتی،مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور کشمیر کا بچہ بچہ جذبہ حسینیؓ سے سرشار ہے، باطل قوتوں کے سامنے کسی صورت نہیں جھکیں گے،مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہیومین رائٹس کونسل میں مشترکہ اعلانیہ حوصلہ افزا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور  نے کہاکہ پاکستان کی متحرک سفارتکاری کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،مسئلہ کشمیر سے متعلق سفارتی کامیابیاں اس کے پائدار حل میں اہم ثابت ہوں گی، متحرک سفارتکاری کی بدولت مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی ضمیر آہستہ آہستہ جاگنا شروع ہو گیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو سے کشمیریوں کا معاشی قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مقبوضہ وادی میں ادویات اور خوراک کی شدید کمی ہو چکی ہے،اقوام متحدہ کی قراردادیں ہوں یا دو طرفہ مذاکرات، بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، بھارت کا ہندو انتہاپسند فاشسٹ ایجنڈا خطے کی سلامتی کے لیے انتہاء خطرناک ہے،مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...