پہلوانوں کے شہر میں 12 سالہ بچی سے زیادتی

پہلوانوں کے شہر میں 12 سالہ بچی سے زیادتی
پہلوانوں کے شہر میں 12 سالہ بچی سے زیادتی

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلوانوں کے شہر گوجرانولہ میں ایک معصوم کلی کو مسل دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ محلے کے ایک گھر سے معصوم بچی کے چیخنے کی آواز آرہی تھی، جس پروالدین اس گھر میں پہنچے اور بچی کو بازیاب کرایا۔ معصوم بچی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملزم گل شیر کو فوری گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ بچی کی عمر 12 سال ہے، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -