"ہمارے لیے عورتیں گوشت کی دکانیں ہیں جن کے باہر ہم کتوں کی طرح زبان لٹکائے کھڑے نظر آتے ہیں"

"ہمارے لیے عورتیں گوشت کی دکانیں ہیں جن کے باہر ہم کتوں کی طرح زبان لٹکائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان بھی بول پڑیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں سعادت حسن منٹو  سے منسوب   قول شیئرکیا جس کے مطابق  " ہمارے ہاں عزت کی حقدار صرف گھر کی عورتوں کو سمجھا جاتا ہے۔ با قی عورتیں ہمارے لیئے گوشت کی دکانیں ہیں، جن کے باہر ہم کتوں کی طرح زبان لٹکائے کھڑے نظر آتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " پھانسی دے دو، ہلاک کردو، سر عام شرمندہ کرو، اس سے کچھ بھی نہیں بدلے گا۔ یہ مسئلہ ہمارے معاشرے میں اندر تک سرایت کرچکا ہے، اس کی جڑیں اتنی گہری ہوچکی ہیں کہ آفیسر نے بھی کہا کہ متاثرہ خاتون کو اس وقت گھر سے نہیں نکلنا چاہیے تھا، یہ ہے ہمارے معاشرے کا اصل چہرہ، ہم بے حس ہوچکے ہیں اور ہمیں ایسی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔"

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ہم ایسے مائنڈ سیٹ کو قبول کیوں کرتے ہیں ؟ ہم جرم کرنے والے کی بجائے متاثرہ سے ہی سوال کیوں کرتے ہیں؟ کیونکہ جن کے باہر ہم کتوں کی طرح زبان لٹکائے کھڑے نظر آتے ہیں"

مزید :

تفریح -