مردان،کیمسٹ اور منیاری  دکانوں کو لوٹنے والے ڈکیت  گروہ کے 4 ارکان گرفتار

مردان،کیمسٹ اور منیاری  دکانوں کو لوٹنے والے ڈکیت  گروہ کے 4 ارکان گرفتار

  

مردان (بیورورپورٹ)مردان پولیس نے ادویات اور میناری دکانات کو اسلحے کی نوک پر لوٹنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کے 2ارکان سمیت 4ڈاکوگرفتار کرکے چھینی گئی 12لاکھ تیرہ ہزار نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا ڈی پی او ڈاکٹر زاہدا للہ خان نے ایس پی اپریشن ملک محمد آیاز کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سٹی اور شیخ ملتون سرکل میں گذشتہ دنوں اسلحے کی نوک پر تاجروں کو لوٹنے کی پے در پے وارداتیں رونما ہو رہی تھی جس سے تاجر برادری میں کافی تشویش پائی جا رہی تھی، ان وارداتوں میں ملوث عناصر کو ٹریس کرنے اور فوری گرفتار ی کیلئے ڈی ایس پی سٹی انعام جان خان اور ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل شبیر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی مقدم خان، ایس ایچ او ہوتی عاشق حسین، ایس ایچ او پار ہوتی داود خان اور ایس ایچ او شیخ ملتون ارشد خان کی قیادت میں تفتیشی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان بتایا کہ گذشتہ روز بازار شہیدان میں جمال زری ہاؤس ڈکیتی ہوئی پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر واردات میں ملوث دوملزمان رومان ولد فاروق شاہ  اور شہزاد ولد عزت گل ساکنان کریم داد کلے چارسدہ روڈکوگرفتار کرلیا جن میں ملزم رومان اسی زری ہاوس میں ملازم تھاجنہوں نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ملزم شہزاد کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم مبلغ 10 لاکھ 43 ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل سمیت اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے اسی طرح دوسری وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کے ارکان عثمان اللہ ولد رحمن الدین سکنہ دیر حال غریب آباد،مسعود شاہ ولد رسول شاہ سکنہ دیر حال ٹوپی صوابی اورعرفان ولد دوست محمد سکنہ سوات حال ٹوپی صوابی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے میڈیکل سٹورزسے لوٹی گئی رقم 1لاکھ 70ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا ایک عدد موٹر سائیکل 125،اسلحہ 3عدد پستول اور 5عدد موبائل فونز برآمد کئے گئے،مذکورہ ڈکیت گروہ کے ملزمان دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی ڈکیتی کے واردات میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری جن مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -