پشاور،ریلوے کے مزدوروں کا ٹریول اور ڈے الاؤنس نہ دینے کیخلاف مظاہرہ

  پشاور،ریلوے کے مزدوروں کا ٹریول اور ڈے الاؤنس نہ دینے کیخلاف مظاہرہ

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان ریلوے کے مزدور یونین کے زیر اہتمام ٹریول اور ڈے الاؤنس نہ ملنے کیخلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت امتیاز علی اور احسان اللہ سمیت دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ محکمے کو 32 لاکھ روپے کے فنڈز ملے ہیں مگر اس کے باوجود سگنل سٹاف کو ٹریول اور ڈے الاؤنس نہیں دیا جا رہا ہے جبکہ سن کوٹے کے تحت بھرتی کا عمل بھی رکا ہوا ہے جبکہ دیگر اضلاع کے لوگوں کو پیسوں کے عوض بھرتی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈی ایس ریلوے اور ڈی ای او سے مطالبہ کیا کہ ٹریول اور ڈے الاؤنس کو فی الفور ریلیز کیا جائے بصورت دیگر ریل سروس جام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -