تیمرگرہ،لعل قلعہ بازار میں تجاوزات ہٹا دی گئیں 

  تیمرگرہ،لعل قلعہ بازار میں تجاوزات ہٹا دی گئیں 

  

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  ا نتظامیہ کا کمبڑ اور لعل قلعہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن،سڑک کے کنارے کھڑی غیر قانونی ہتھ ریڑوں کوسرکاری قبضے میں لے لیا گیاجبکہ قائم کردہ تجاوزات کو ختم کرکے بازاروں کو صاف کردیا گیا،انتظامیہ کے اپریشن پر عوام کا اظہار اطمینان کردیا،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سعادت حسن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ محمد یونس خان کے نگرانی میں لعل قلعہ اور کمبڑ کے بازاروں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا گیا۔ اپریشن میں تحصیل مونسپل افیسر عنائت اللہ،ڈی ایس پی سرکل سبز علی اور لیویز کے بھاری نفری سمیت ٹی ایم اے اہلکاروں نے حصہ لیا۔اس موقع پر بازار وں میں عرصہ دراز سے قائم عارضی تجاوزات کومکمل طورپر ختم کردیا گیا،اس موقع پر بازاروں میں اپنی حدود سے تجاوز کرنے والے دکانداروں سے ہتھ ریڑیوں کو سرکاری قبضے میں لے لی گئی،بازار میں عارضی تجاوزات کے خاتمے پر بازار کو کشادہ کردیا گیا جس سے پیدل اور گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات ختم ہوگئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لعل محمد یونس خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل میں کمی لائی جارہی ہے  انتظامیہ کبھی بھی عوام کی نقصان نہیں کرنا چاہتی مگر جہاں حد سے تجاوز کیا جارہا ہوں تو وہاں ان کی خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بازاروں میں دکانداروں کو پہلے بھی مطلع کیا جاچکا ہے کہ رضاکارانہ طورپر تجاوزات کو ختم کردیا جائے مگر بہت سے دکانداروں نے احکامات پر عمل درامد نہیں کیا جس کی وجہ سے گرینڈاپریشن کیا گیا انہوں نے کہا کہ دکاندار انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کریں اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیا کہ عوام کیلئے مسائل پیدا نہ کیا جائے اور بازاروں میں ٹی ایم اے اہلکاروں کے صفائی کے دوران عملہ سے تعاون کیا جائے۔انتظامیہ کے جانب سے بازاروں میں اپریشن پر عوام نے سکھ کا سانس لیا اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -