چکدرہ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں سمسٹر کے مختلف پروگراموں میں یکم ستمبر سے داخلے جاری 

چکدرہ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں سمسٹر کے مختلف پروگراموں میں یکم ...

  

چکدرہ(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر انتظام سمسٹر خزان 2020ء کے لئے مختلف پروگراموں میں یکم ستمبر سے 15اکتوبر تک داخلے جاری ہیں۔دو سالہ بی اے،بی ایس سی اور ایم اے،ایم ایس سی میں اخری بار داخلہ دیاجائے گا۔سلطان روم  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ریجنل سنٹر تیمرگرہ دیر لوئر کے ڈائریکٹر سلطان روم نے میڈیا کے مقامی نمائندوں کو پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی ایک بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹی ہے جو کہ تعلیم کو عام کرنے اور پسماندگی کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔لہذاعوام الناس یو نیورسٹی کے کسی بھی پروگرام میں داخلہ لیکر استفادہ حاصل کرسکتاہے۔ریجنل ڈائر یکٹر سلطان روم کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزان 2020ء کیلئے مختلف پروگراموں جن میں بی اے،بی ایس سی، ایم اے،ایم ایس سی اور بی ایڈ،ایم ایڈ میں داخلے شروع ہیں۔ان کے علاوہ دیگر پوسٹ گریجوٹ پروگرامز بھی شامل ہیں۔انہوں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی میں ایچ ایس سی کی مطابق بی اے،بی ایس سی،اور ایم اے،ایم ایس سی دوسالہ سمسٹر وائز پروگرامز میں اخری بار داخلے ہونگے۔داخلے یکم ستمبر سے 15 اکتوبر 2020ء جاری ہیں۔لہذا اس سنہری موقعہ سے فائدہ اٹھا کر فوری داخلے لیں۔داخلہ فارم اور پراسپیکٹس علاقائی دفاتر،سیل پوائنٹس میں دستاب ہونگے۔نیز کسی بھی مسلہ کی حل کیلئے علاقائی دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -