اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد یوسف کریم کا اچانک چپریال اسپتال کا دورہ 

  اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد یوسف کریم کا اچانک چپریال اسپتال کا دورہ 

  

مٹہ(رحیم خان)اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد یوسف کریم کا اچانک چپریال اسپتال کا دورہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف کریم نے مٹہ چپریال اسپتال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف ورڈز، ایمرجنسی، سٹاف اور صفائی کا جایزہ لیا،جس پر انہوں نے اطمنان کا اظہار کیا۔ اسپتال کا جایزہ لیتے ہوئے سابقہ فوکل پرسن تحصیل مٹہ او نئے تعینات انچارج  چپریال ڈاکٹر سجاد الرحمان بھی موقع پر وجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد یوسف کریم نے سٹاف کی مکمل حاضری اور صفائی پر انچارج اسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سجاد الرحمان قابل ڈاکٹر ہے جبکہ کارونا لاک ڈاون میں بھی اپنے ڈیوٹی پوری ایماندار ی کے ساتھ اسرانجام دی ہے جبکہ اب اسپتال کے حالت بھی بہتر ہے۔  انہوں نے کہا علاج معالج سمیت بہتر سہولت فراہم کرنا انتظامیہ اور ڈاکٹر حضرات کا فرض ہے علاقے کے مزید بھی اسپتالوں کا معائنہ کرینگے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -