ختم نبوت ؐ کا نفرنس میں لاکھوں کی شرکت قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے، جمعیت 

ختم نبوت ؐ کا نفرنس میں لاکھوں کی شرکت قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے، جمعیت 

  

چارسدہ(بیوروپورٹ)یوم الفتح کے موقع پر تاریخی ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں افراد کی شرکت عوام کا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی سے بے پناہ عقیدت و محبت کا کھلا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی دانشمند اور ضلعی امیر سابق ایم این اے شیخ الحدیث مولانا سید گوہر شاہ نے اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس فقیدالمثال کانفرنس نے یہ بات ثابت کردیا کہ خیبر پختون خواہ کے عوام آج بھی جے یو آئی کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن, مولانا عطاء الحق درویش اور صوبائی کابینہ کے دیگر عہدیداروں کے خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا  انہوں نے کانفرنس کی کامیابی میں ضلع چارسدہ کے کارکنوں کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ  ہر یونین کونسل کی سطح پر کامیاب رابطہ عوام مہم کے ذریعے انہوں نے عوام تک اپنا پیغام پہنچایا انہوں نے کہا کہ وسطی اضلاع اور بالخصوص چارسدہ کے عوام نے جس جوش و جذبے کے ساتھ کانفرنس کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کی اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے ضلع چارسدہ کے تمام مدارس کے مہتممین, نوجوانوں,طلباء, کارکنوں, عہدیداروں اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو ہفتے مسلسل دن رات ایک کرکے کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -