زکواۃ فنڈ سے نادار طبقوں کی مدد کی جائیگی،فہیم احمد خان 

  زکواۃ فنڈ سے نادار طبقوں کی مدد کی جائیگی،فہیم احمد خان 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)ضلعی ترقیاتی و مشاورتی کمیٹی ضلع پشاور کے چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم احمد خان نے کہاہے کہ زکواۃ فنڈذ سے غریب اور نادار طبقات کی مدد کی جائیگی اورتمام معاملات شفاف طریقے سے انجام دیئے جائیں گئے۔ گذشتہ روز ضلعی حکومت سیکرٹریٹ میں ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین عبد الستار خلیل کے ہمراہ لوکل زکواۃ کمیٹیوں کے چیرمینوں کے اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے انہوں نے لوکل زکواۃ چیرمینوں پر زور دیا کہ زکوا ۃ فنڈ کی تقسیم انتہائی دیانت داری سے کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی مستحق مالی امداد سے محروم نہ رہے۔ اجلاس میں ضلعی زکو اۃ افسر پشاور ماصل خان اور پی کے 72 کے پانچ یونین اور 22  ویلج کونسلوں کے زکواۃ چیئرمینوں نے شرکت کی، اس موقع پر ضلعی زکواۃ چیئرمین نے ویلج چیئرمینوں اوروائس چئیرمینوں زکواۃ کی تقسیم کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انجینئرفہیم احمد خان نے کہاکہ زکواۃ غریب اور مستحق افرادہی کو دیاجائیگااور زکواۃ کی تقسیم میں زاتی پسند ناپسند  اور اقربا پروری کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔انہوں نے تمام زکواۃ چیئرمینوں کو ہدایت کی وہ اپنے اپنے علاقوں میں غریبوں اور ضرورتمندوں کوزکواۃ کی تقسیم کے طریقہ کار کے متعلق رہنمائی فراہم کریں۔اس موقع پر انہوں نے تمام زکواۃ چیئرمینوں کو سروے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -