نوشہرہ،سوشل میڈیا پر چلنے والی دفعہ 302 ملزمان کے فرار کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے،ترجمان
نوشہرہ(بیورورپورٹ)پولیس ترجمان کا سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید۔ ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع نہ ملنے پر جرم 302کے ملزمان احاطہ کچہری سے فرار ہونے کی خبر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ملزمان پبی پولیس کی حراست میں ہیں۔پبی سے تعلق رکھنے والے ملزمان بلال، جلال اور جنید پسران گوہر ساکن وزیر گڑھی جن پر قتل کا مقدمہ درج رجسٹر ہے۔جس میں 07-07-2020 کو عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی گئی تھی۔آج ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کیلئے عدالت میں پیشی تھی۔ذاتی وجوہات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع نہ دی۔پبی پولیس نے تینوں ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کر لیا