بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کراچی میں مالیکیولر لیب کا آغاز 

بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کراچی میں مالیکیولر لیب کا آغاز 

  

راولپنڈی (پ ر)بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کراچی میں سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن سے منظور شدہ مالیکیولر لیب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لیبارٹری میں ہپاٹائٹس بی،ٹائٹس سی اور ڈینگی ٹیسٹ کی سہو لت انتہائی کم قیمت میں مہیا کی جارہی ہے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کے اس احسن اقدام کی بدولت ہیپا ٹائٹس بی, ہیپا ٹائٹس سی((Qualitative تین ہزار پانچ سو میں،Quantitative) (ٹیسٹ آٹھ ہزار روپے اور ڈینگی ٹیسٹ پانچ ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ یہاں دوسری لیبارٹریوں کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت پر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔یہ ٹیسٹ جرمنی سے درآمد کردہ  Nucleic ایسڈ Extractionاور ریئل ٹائم فلوروسینٹ آر ٹی - پی سی آر کٹس سے کیے جاتے ہیں۔مزید مالیکیولر لیب بحریہ ٹاؤ ن کراچی میں پیر تا جمعہ صبح 10:00 تا دوپہر 2:00 بجے تک  ڈبلیو ایچ او کے سٹینڈرڈ کے مطابق کورونا ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے۔ کرونا ٹیسٹ رپورٹ48 گھنٹے میں دستیاب کی جاتی رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ تمام ٹیسٹ ڈبلیو ایچ اوکی مقرر کردہ ہدایات کی روشنی میں کئے جاتے ہیں۔بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور اور اسلام آبا د کے ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ کے لیے مو جود عملہ جدید طرز کی سہولیات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام الناس کی خدمت میں سر گرمِ عمل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -