مہمند،سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال مالکان مکانات کو معاوضہ کی ادائیگی 

مہمند،سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال مالکان مکانات کو معاوضہ کی ادائیگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 مہمند(نمائندہ پاکستان)ہیڈکوارٹر غلنئی میں سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال مکانات کے مالکان پر دو 2 کروڑ 69 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔تقریب میں 103 بریگیڈ کے بریگڈئر رؤف شہزاد، کمانڈنٹ مہمند رائفلز، محمد جمیل خان ڈپٹی کمشنر افتخار عالم اور مقامی ملکان موجود تھے۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر مہمند افتخار عالم نے کہا۔کہ پاک فوج کے جانب سے علاقے کے عوام کے ساتھ اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون حاصل ہے۔ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے غریب عوام کے ساتھ تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھروں کے باقی مالکان کو بھی بہت جلد معاوضہ دیا جائگا۔بعد میں گھروں کے مالکان پر چیک تقسیم کئے۔جن میں سرحدی دیہات خویزئی بائیزئی کے مکانوں کے 61 مالکان تحصیل صافی 11 گھروں کے مالکان اور تحصیل امبار کے گھروں کے 2 مالکان پر دو 2 کروڑ  69 لاکھ 63 ہزار 344 روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔تقریب میں سانحہ زیارت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔جبکہ اغاز میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا