پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے: اسد قیصر 

پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے: اسد قیصر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان اور آذربائیجان کیلئے نامزد سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے سپیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور آذربائیجان برادر اسلامی ممالک ہیں اور ان سے دوستانہ تعلقات مشترکہ مذہب ثقافت اور باہمی اقتصادی مفادات پر مبنی ہیں۔افغانستان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر منصور احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کیساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ سپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اس کمیٹی کو سرحدوں پر دو طرفہ تجارت کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اسد قیصر