سندھ میں بچوں کے اغواء اور بداخلاقی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

   سندھ میں بچوں کے اغواء اور بداخلاقی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں بچوں کے اغوا ئاور بداخلاقی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔سندھ میں بچوں کے اغوا اور بداخلاقی سے متعلق 8 ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق جنوری سے اگست 2020 تک سندھ میں بچوں سے بداخلاقی کے 93 واقعات ہوئے۔رپورٹ کے مطابق بچوں کیساتھ بداخلاقی کے سب سے زیادہ 18 کیسز خیرپور میں رپورٹ ہوئے، رواں سال صوبے میں بچوں پر جسمانی تشدد کے 36 واقعات ہوئے۔رواں سال اگست تک سندھ میں بچوں کی گمشدگی کے 782 واقعات ہوئے، 2019 میں صوبے میں بچوں کی گمشدگی کے صرف 131 واقعات ہوئے تھے۔کراچی میں ضلع ملیر میں بچوں کی گمشدگی کے 140 اور بداخلاقی کے 6 واقعات ہوئے، کراچی میں بچوں کی گمشدگی کے 661 واقعات ہوئے  جن میں سے 428 بچے مل گئے، 233 بچے تاحال بازیاب نہیں کرائے جاسکے ہیں۔

اغواء اور بداخلاقی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -