افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی سے اے این پی کے وفد کی ملاقات

  افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی سے اے این پی کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے جمعرات کے روز پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمدزئی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اے این پی وفد کی قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک کررہے تھے جبکہ صوبائی نائب صدر شاہی خان شیرانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اے این پی وفد نے نجیب اللہ احمدزئی کو انکی تعیناتی پر مبارکباد دی اور پشاور آنے پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں پاک افغان بہترین تعلقات، عوامی رابطے اور سفارتی تعلقات بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات اس خطے اور بالخصوص پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں گذشتہ 40سے زائد سال کے عرصے میں بڑی تباہی دیکھی گئی۔ امن عمل کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رہنی چاہیے۔ کیونکہ ا افغانستان میں امن پاکستان میں امن کی ضمانت ہے۔