نوجوان ختم نبوت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ابوبکر مدنی

 نوجوان ختم نبوت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ابوبکر مدنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت طلبا اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور جامعہ فیض القرآن والسنتہ پشاور کے ناظم اعلی مولانا حافظ محمد ابوبکر صدیق المدنی نے ایک آخباری بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی کانفرنس منعقد کرنے پر جمعیت علما اسلام خیبر پختونخواہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کی ختم نبوت کانفرنس میں بھر پور شرکت کو سراہتے ہیں اور جمعیت علما اسلام خیبر پختونخواہ کے صوبائی امیر فرزند مفکر اسلام مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ سینیٹر مولانا عطا الرحمن صاحب اور جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش صاحب اور اسکی پوری ٹیم کو انتہائی مختصر وقت میں بہت منظم اور عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی انعقاد پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انکی شب وروز محنت اور بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے یہ تاریخی کانفرنس ممکن ہوئی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ثابت کردیا کہ یہاں پر کوئی مائی کا لال ختم نبوت قانون میں ترمیم کا سوچ بھی نہیں سکتا انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبا اسلام کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کی ختم نبوت کانفرنس میں بھر پور شرکت کو سراہتے ہیں ان شا اللہ اپنے سرپرست جماعت جمعیت علما اسلام کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے قادیانی لابی کو دربابرو کرینگے آخر میں انہوں نے جمعیت طلبا اسلام کے نوجوان ختم نبوت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے