ڈیجیٹل چینل کے ذریعے ٹیکسوں کی ادائیگی میں اضافہ ہوا، محمد اشرف خان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ڈیجیٹل چینل کے ذریعے ٹیکسوں کی ادائیگی میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ یہ نیا نظام نہ صرف بینکوں کیلئے آمدن کا نیا ذریعہ ثابت ہوگا بلکہ حکومت کو بھی ٹیکس مل سکیں گے یہ بات سٹیٹ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اشرف خاں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈاندسٹری میں سرکاری محاصل کی آن لائن وصولی بذریعہ متبادل ڈلیوری چینلز کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے فیصل آباد چیمبر اور سٹیٹ بینک کے درمیان قریبی روابط پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے بتایا کہ اس سال 17اگست سے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ADC کے ذریعے ٹیکسوں کی ادائیگی لازمی قرار دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی بینک ٹیکسوں کی وصولی سے انکار نہیں کر سکتا تاہم اگر ادائیگی کیلئے آن لائن فارم میں کوئی غلطی ہو جائے تو اس سے بھی کچھ فرق نہیں پڑے گا تاہم اگر ادائیگی کیش کے ذریعے لکھ دی گئی تو پھر یہ ادائیگی صرف سٹیٹ بینک یا نیشنل بینک کے ذریعے ہی ہو گی اس موقع پر سینئر جائنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس اور محمد سرفراز ندیم چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد نے بھی اس سلسلہ میں مختلف نکات کی وضاحت کی۔ آخر میں ڈپٹی چیف منیجر محمد اکبر نے عارضی معاشی ری فنانس سہولت کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس کی مدت 31مارچ2021کو ختم ہو رہی ہے جس کے تحت نئے اور پرانے صنعتکار نئی مشینری لگانے کیلئے رعایتی قرضے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل نائب صدر بلال وحید شیخ نے سٹیٹ بینک کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سٹیٹ بینک کی کوششوں سے صرف فیصل آباد میں 50ہزا رملازمین کے روزگار کو محفوظ کرنے کیلئے 5ارب کے قرضے جاری کئے گئے۔
اشرف خان