کراچی،لاپتہ افراد بازیابی کیس، غفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل

کراچی،لاپتہ افراد بازیابی کیس، غفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتا افراد کی بازیابی کے کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے تفتیش میں لاپرواہی برتنے پر 4 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو معطل کردیا، لاپتہ شہری سمیر آفریدی کی والدہ کمرہ عدالت میں آہ و بکا کے بعد بے ہوش ہوگئیں۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سمجھ نہیں آتا جو لوگ جرائم میں ملوث ہیں انہیں غائب کرنے کی کیوں ضرورت پیش آتی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ پولیس افسران 15 دن میں لاپتہ افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کریں۔اس موقع پر جسٹس نظر اکبر نے کہاکہ خاتون کا بیٹا بس پر کنڈیکٹر تھا لیکن پولیس نے بس کے مالک کا بیان تک ریکارڈ نہیں کیا، یہ دہشت گردی نہیں تو کیا ہے۔

لاپتہ افراد 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -