فیصل آباد، چوکی انچارج طارق آباد اور 2کانسٹیبلوں کیخلاف مقدمہ درج 

  فیصل آباد، چوکی انچارج طارق آباد اور 2کانسٹیبلوں کیخلاف مقدمہ درج 

  

فیصل آباد (جنرل رپورٹر)  اے ایس پی سرکل پیپلز کالونی کے حکم پر چوکی انچارج طارق آباد اور اسکے ہمراہ دو کانسٹیبلز کے خلاف منشیات فروشی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات کے تحت تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ان سے 5کلو چرس برآمد ہوئی،بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی محسن ہرل، کانسٹیبل محمد نعمان اور محمد احمد کے متعلق اے ایس پی کو اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ تینوں اہلکاروں کے منشیات فروشوں کے ساتھ گہرے مراسم ہیں جس کے تحت اکثر و بیشتر یہ انہیں چرس سپلائی بھی کر تے ہیں جبکہ درج ایف آئی آر کے مطابق وہ گزشتہ شب تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ حمید چوک میں ایک منشیات فروش کا انتظار کر رہے تھے کہ اسی دوران سب انسپکٹر سید ناصر شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا  اور تینوں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا اس سلسلہ میں اے ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہے  ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف محکمانہ کاروائیاں  جاری رہیں گی۔ 

مقدمہ درج 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -