سندھ میں حالیہ بارشوں کے بعد صورتحال افسوسناک، طارق بشیر چیمہ 

   سندھ میں حالیہ بارشوں کے بعد صورتحال افسوسناک، طارق بشیر چیمہ 

  

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ق)کے مرکزی سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر ہاؤسنگ و ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ و کراچی کے حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال افسوسناک ہے اندرون سندھ کے کئی شہروں و گوٹھوں میں کئی کئی فٹ پانی اب بھی موجود ہے اور کراچی کی سڑکیں بھی تالاب بن گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار  مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن، چنیسر آریسر اور آفاق خٹک سے ملاقات کے موقع پر کیا سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے سندھ کی صورتحال پر مفصل طور پر آگاہ کیا وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 1100 ارب کے پیکیج دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اندرون سندھ بالخصوص کراچی تباہ حال انفرااسٹرکچر و مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اشد ضروری ہے طارق بشیر چیمہ نے کہا کراچی معاشی حب ہے کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے  مسلم لیگ (ق)کے پاس سابق نائب ناظم محمد طارق حسن کی موجودگی شہر کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے کراچی سب کا ہے مل جل کر دلوں کو صاف کرکے تجربہ کا افراد پر مشتمل کمیٹی ہی سندھ و کراچی کے مسائل بروقت حل کرسکتی ہے اس سلسلے میں اپیل کرتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ کلیدی کردار ادا کریں اس موقع پر چنیسر آریسر نے سندھ کی روایت اجرک کا تحفہ طارق بشیر چیمہ کو پیش کیا۔ 

طارق بشیر چیمہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -