پیپلزپارٹی کا خاتون کے ساتھ بداخلاقی کا واقعہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے خاتون کے ساتھ بداخلاقی کا واقعہ سے متعلق توجہ دلاو نوٹس سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے،اسلحہ افراد نے خاتون اور اسکے بچوں کو ہتھیاروں کے زور پر قریبی زمینوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کی،متعلقہ وزیر اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کریں۔
توجہ دلاؤ نوٹس