نوشہرہ،جلوزئی میں مضر صحت گڑ  بنانے والی گھانی پر چھاپہ،6 گرفتار

نوشہرہ،جلوزئی میں مضر صحت گڑ  بنانے والی گھانی پر چھاپہ،6 گرفتار

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)تھانہ جلوزئی پولیس کا مضر صحت گڑ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ۔ لاکھوں روپوں کا مضر صحت گڑ،کیمیکل،مصنوعی رنگ ا ور دیگر آلات برآمد۔06 ملزمان گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کو باوثوق زرائع سے اطلاع ملی  حجرہ غرب خاب خیر آباد جلوزئی میرہ میں کیمیکل اور مصنوعی رنگ ملا کر گڑ بنائی جا رہی ہے۔جو کہ انسانی جسم کیلئے کیلئے بھی نقصان دہ ہے اور بہت سی بیماریوں کا وجہ بن رہا ہے۔اطلاع پر ایکشن لیتے ہوئے فورا DSPپبی طیب جان کی سربرہی میں آصف مومینSHOجلوزئی پرمشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد سے جلد حقائق کو منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپا۔پولیس نفری نے گڑ بنانے والے کارخانے پرچھاپہ لگایا۔کارخانے سے لاکھوں روپوں کا مضر صحت گڑ، کیمیکل،مصنوعی رنگ،پیکنگ کا سامان اور دوسرے آلات تحویل میں لیکر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ملزمان  ذاکر اللہ ساکن ناصر پور،محمد تحسین ساکن مہاجر کیمپ،کامران ساکن چارسدہ،شاوید ساکن مہاجر بازار،نیک جمال اور حشمت ساکنان باڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -