پشاور،بی آر ٹی میں ملازمتیں نہ دینے کیخلاف ڈرائیوروں کا مظاہرہ

پشاور،بی آر ٹی میں ملازمتیں نہ دینے کیخلاف ڈرائیوروں کا مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے بس ڈرائیوروں نے بی آر ٹی میں نوکریاں نہ دینے پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت اکبر حسین‘ ریاض خان اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بس ڈرائیوروں سے گاڑیاں خرید کر انہیں نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کئے جاتے ہیں اکثر اوقات ان کی گاڑیوں کو ٹرمینل میں بند کردیئے جاتے ہیں جس سے ان کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان سے گاڑیاں لیکر انہیں نوکریں فراہم کی جائیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -